Monday, August 15, 2011

محبت ہار کے بھی جیت لیتی ہے

 تم بدل گئے ہو۔اب ہمارےدرمیان وہ پہلے سی محبت نہیں رہی!اب تم میری چھوٹی چھوٹی باتوں پرخفا ہوجاتےہو۔پہلے یہی باتیں تمہیں عزیز ہوا کرتی تھیں۔اب دل سے توجہ سے میری بات بھی نہیں سنتے!بیزار ہوگئےہومجھ سے؟بہتر ہوگا کہ ہم کچھ وقت دیں ایک دوسرے کو، جب ایک دوسرے کو ایک دوسرے کی توقعات کے مطابق ڈھال لیں گے تب ہی بات کریں گے!
وہ یہ کہتی جارہی تھی اور اس کی آنکھ سے حرف حرف آنسو بن کے گر رہا تھا اور دل لہو لہو ہوتاجاتا تھا۔
دو محبت کرنے والے جدا ہونے کے تصور سے گھبراتے ہیں، پھر اس قربت میں کیسے اُس نے یہ سوچ لیاکہ وہ ایک دوسرے سے کچھ وقت کے لئے دور ہو جائیں!
دوسری طرف آنکھ میں آنسو نہ تھےپر دل ضرور رو رہا تھا مگر صنفِ نازک کو رب نے بنایا ہی اس نازکی کے ساتھ ہےکہ اس کاایک آنسو مردِدردمند کے سارےکرب پر بھاری رہتا ہے!
وہ اپنی نازنین کو سمجھانے لگا، اُسے یقین دلانے لگا کہ کچھ نہیں بدلا، وقتی ناراضگی محبت کو کم نہیں کر دیتی!
جیسے خشک سالی آئے تو دریا سوکھ جاتا ہے پر دریا دریا ہی رہتا ہے۔
کہ بارش روٹھ بھی جائے تو پانی کم نہیں ہوتا!
وہ کہتا چلاگیا،اپنے دل کا حال کھول کر سامنے رکھ دیا کہ محبوب محب میں دلوں کا پردہ کہاں ہوتا ہے۔
میں نے مانا میں تم سے ناراض ہوا پر میں نے بات بھلادی ۔ مانا میں پہلے یوں ناراض نہیں ہوتاتھا۔
پر ہو بھی جاؤں تو دوجے لمحے بھول بھی تو جاتا ہوں! مگر کبھی کبھی محبت میں یہ خبر نہیں ہو پاتی کہ کہنا بہتر ہے یا نہ کہنا ۔
وہ چپ ہوگیاکہ کہنے میں شاید وہ تاثیر نہیں تھی۔ یا دوسری جانب اب دل  پہلے سا جاذب نہیں رہا تھا۔ شاید واقعی کچھ بدل گیا تھا۔ اُس کے دل سے کہیں سے صدا آئی کہ کاش لکھنے والے نےیہ بھی لکھا ہوتا۔
تیرے میرے درمیاں ، رواں جو بدلاؤ ہے
جو بھی کچھ ہے محبت کا پھیلاؤ ہے
مگر شاید بدلاؤ محبت میں قابلِ قبول ہی نہیں۔ پر محبت کسی ٹھہرے ہوئےدریاکا تو نام نہیں، نہ دریا بذات خود ٹھہرئے رہنے کا نام ہے۔ دریا تو بہتا ہے ، پانی ایک سا نہیں رہتاہے۔
سو محبت کے سفر میں کہیں کوئی بدلاؤآبھی جائے تو یہ کیسے مان لیا جائے کہ محبت نہیں رہی۔
محبت کا رنگ ، لہجہ بدل جائےتو رنگ بدلا ، لہجہ بدلا محبت تو نہیں بدلی۔ اور شکوہ بھی محبت کی زباں ہے۔ محبت کا دامن اتنا تنگ نہیں کہ اس میں شکوہ سما نہ سکے۔
وہ رونے لگاتھا۔ سو اب دونوں رو رہے تھے اچانک ایک دوسرے کے آنسو پونچھنےلگے ، زخم بھرنے لگے، آنسوؤں کے درمیاں مسکراہٹ پھوٹ رہی تھی۔
پر دونوں کےدل سوچ رہے تھے کہ ناراضگی نہ ہوئی ہوتی تو محبت کی یہ شدت ، یہ منزل وہ کیسے دیکھتے۔
سو کون جھٹلائے کہ محبت ہار کے بھی جیت لیتی ہے!   

7 تاثرات:

Asif warsi نے کہا

mind blowing,,, love you buddy

خاقان شاطی نے کہا

آصف حوصلہ افزائی کا بیحد شکریہ آئندہ بھی اپنے تاثرات سے آگاہ کرتے رہنا۔

بلاامتیاز نے کہا

اعلی۔ بہت خوب تحریر ہے۔۔
جزبات کو بہت گہرائی سے محسوس کیا گیا ہے گویا۔۔
اور بہت خوبصورتی اور روانی سے لفظوں میں پرویا ہے
بہت لطف آیا پڑھ کر حقیقتآ

خاقان شاطی نے کہا

امتیاز صاحب آپ امتیازی نمبر دے کر حوصلہ بڑھاتے رہیں گے تو روانی اور بھی آ جائے گی

طارق راحیل نے کہا

میں نے چاہا اس عید پر
اک ایسا تحفہ تیری نظر کروں
اک ایسی دعا تیرے لئے مانگوں
جو آج تک کسی نے کسی کے لئے نہ مانگی ہو
جس دعا کو سوچ کر ہی
دل خوشی سے بھر جائے
جسے تو کبھی بھولا نہ سکے
کہ کسی اپنے نےیہ دعا کی تھی
کہ آنے والے دنوں میں
غم تیری زندگی میں کبھی نہ آئے
تیرا دامن خوشیوں سے
ہمیشہ بھرا رہے
پر چیز مانگنے سے پہلے
تیری جھولی میں ہو
ہر دل میں تیرے لیے پیار ہو
ہر آنکھ میں تیرے لیے احترام ہو
ہر کوئی بانہیں پھیلائے تجھے
اپنے پاس بلاتا ہو
ہر کوئی تجھے اپنانا چاہتا ہو
تیری عید واقعی عید ہوجائے
کیوں کہ کسی اپنے کی دعا تمہارے ساتھ ہے

خاقان شاطی نے کہا

طارق صاحب نظم اور محبت کے لیے بیحد شکریہ

Junaid faizan نے کہا

Awesome, deep words, reality based meaning of love

آپ کی رائے/تاثرات