Thursday, July 14, 2011

ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی تھا

دیر آید درست آید کے پہلے حصےپر تو میں پورااترا،   دوسرے کے بارے میں فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں۔اس دیر کا باعث  کچھ یوں ہے۔تعلیمی سلسلے کی چند مزید منزلیں طے کرنا مقصود تھیں سو دیارِغیر آنا پڑا۔ خیر یہ تحریر اُن بھلے مانس لوگوں کے نام کہ جو ربط سے ربط بناتے ایک بار اس بلاگ پر آئے اور ٹائیگر کی کہانی کے دوسرے حصے کے لئے آتے جاتے رہے۔اْن تمام مہربانوں کا میں تہہِ دل سے شکرگذار ہوں۔مزید "ماورائی فیڈر" کا بے حد ممنون ہوں کہ تحاریر کی تعداد کم اور غیر حاضری کے باوجود بلاگ فیڈ میں اس بلاگ کو شامل رکھا۔ جناب بلا امتیاز صاحب کا احسان مند ہوں کہ جو اردو بلاگ کے اوالین دنوں میں بطور استاد ساتھ رہے ۔ اور کچھ ماہ پہلے پھر سے لکھنے کی دعوت بھی بہت محبت سے میری نظر کر کے میرے واپس آنے کے انتظار میں مصروف ہو گئے۔ خیر اب سے کوشش رہے گی کہ بلاگ پر تحریریں تسلسل اور تواتر سے آتی رہیں۔تاکہ ذاتی ذوق بھی برقرار رہے اور قارئین کا شوق بھی۔ساتھ ہی تحریر کے موضوع نے اجازت دی تو اپنی شاعری بھی اس بلاگ کا حصہ بناؤں گا۔بہرحال بلاگ کی بنیاد نثر ہی رہے گی۔.جاتے جاتے اپنی غزل کے ایک شعر سے لکھاریوں کی ترجمانی کرتا چلوں۔
قلم نے لکھا توانکشاف ہوا
قلم تو رازدار ہوتا ہے۔
(شاطیؔ)
اگلی تحریر تک اجازت ۔فی امان ِاللّٰہ

7 تاثرات:

بلاامتیاز نے کہا

خوش آمدید
جناب بہت خوشی ہوئی آپکی واپسی دیکھ کر ۔
ویسے میں اس بات کا قائل ہوں کہ کبھی تاخیر نہیں ہوتی انسان کو جس وقت وہ فیصلہ کر لے وہی صحیح وقت ہوتا ہے۔
اور جناب یہ انکشاف بھی خوب ہوا کہ آپکی شاعری سے اب اپنا زوق بڑھانے کا موقع ملے گا۔
اور میں تو وہاں کہ تجربات سے واقفیت کا بھی منتظر رہوں گا۔

بلاامتیاز نے کہا

اردو ویب میں شمولیت کے لیے بھی دوبارہ سے تگ و دو شروع کر دیجیئے۔ بلاگر وہاں کا رخ زیادہ کرتے ہیں۔
اور تبصرون کے فونٹ کو بھی تبدیل کردیں۔ تاکہ پڑھنے میں مزیدآسانی ہو۔

خاقان شاطی نے کہا

جلد آپ کی گزارشات کو عملی جامہ پہناؤں گا۔ تجربات جیسے جیسے دل پہ گزرتے گئے رقم کرتا جاؤں گا۔ مزید اردو سیارہ پر شمولیت کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے جواب آئے تو دیکھتے ہیں

خاقان شاطی نے کہا

اب امید ہے تبصرے کا معاملہ بھی ٹھیک ہو گیا ہے۔ کیا خیال ہے؟

بلاامتیاز نے کہا

فونٹ زرا بڑا کریں تبصرے کا اور سٹائل رورڈانہ رکھیں کم سے کم اگر ، نستعلیق یا نوری وغیرہ نہیں تو۔

خاقان شاطی نے کہا

جی اب فونٹ تو بڑا کر دیا ہے اور سٹائل میرے پاس تو با لکل ٹھیک ہے ٹمپلیٹ میں یہ فونٹ ہیں 'Jameel Noori Nastaleeq','Alvi Nastaleeq','Nafees Web Naskh','Urdu naskh asiatype',Tahoma"

سید علی حسین نے کہا

بھت اچھا لگا پڑھ کر

آپ کی رائے/تاثرات